شر پسندوں کا پولیس ٹیم پر حملہ، تین اہلکار شدید زخمی

شر پسندوں کا پولیس ٹیم پر حملہ، تین اہلکار شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،رحیم یارخان(خصوصی رپورٹر،بیورو رپورٹ)پولیس پارٹی پر گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے حملہ تین اہلکار زخمی کردیا 9/10 جولائی کی درمیانی شب رات گئے بستی ڈنگڑا کے قریب گھات لگائے نامعلوم مسلح ملزمان نے چھپ کر پولیس کی گاڑی پر بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں کانسٹیبلان الطاف، عدیل اور لطیف فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے جن میں سے کانسٹیبل عدیل شدید زخمی ہوا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی بھونگ شاہزیب چاچڑ اور ایس ایچ او تھانہ بھونگ بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے اور زخمی اہلکاروں کو ریسکیو (بقیہ نمبر21صفحہ6پر )
کرتے ہوئے انہیں شیخ زید ہسپتال بھجوایا جبکہ علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش کے لیے تعاقب اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا، ڈی پی او رات گئے شیخ زید ہسپتال پہنچ گئے انہوں نے زخمی اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کی عیادت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ان کو ہسپتال انتظامیہ نے اہلکاروں کی صحت کے متلعق آگاہ کیا، دریں اثنا صبح سویرے آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید رحیم یارخان پہنچے اور ڈی پی او رضوان عمر گوندل، ڈی سی شکیل احمد بھٹی، ڈی ایس پی سٹی محمد آصف رشید کے ہمراہ شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی عیادت کی اور ان سروں پر دست شفقت رکھتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی، اس موقع پر انہوں نے زخمی اہلکاروں کے ورثا کو بھی گلے لگایا اور ان حوصلہ دیا،پولیس پارٹی پر گھات لگائے نامعلوم ملزمان کے حملے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعہ بستی ڈنگڑا کے قریب پیش آیا، اے ایس پی شاہزیب چاچڑ اور ایس ایچ او بھونگ اطلاع ملتے ہی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے علاقہ کا سرچ آپریشن، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی رات گئے ہسپتال میں اہلکاروں کی عیادت ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب مقصودالحسن اور آر پی او رائے بابر سعید بھی رحیم یارخان پہنچ گئے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور کچہ کا دورہ کیا۔ ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبلان الطاف، عدیل اور لطیف فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے جن میں سے کانسٹیبل عدیل شدید زخمی ہوا ۔ دریں اثنا ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب مقصود الحسن نے بھی آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید اور ڈی پی او رضوان عمر گوندل کے ہمراہ شیخ زید ہسپتال جاکر زخمی کانسٹیبلان کی عیادت کی اور ان کے علاج معالجہ کے متعلق جائزہ لیا اس موقع پر انہیں مفصل طور پر آگاہی فراہم کی گئی جس پر انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے غازی جوان ہیں جنہوں نے علاقہ میں امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی خاطر کچہ کریمینلز کا بہادری سے سامنا کیا۔