قیمتی پلاٹس، زرعی اراضی ہتھیانے کےلئے بااثر گروہ سرگرم

 قیمتی پلاٹس، زرعی اراضی ہتھیانے کےلئے بااثر گروہ سرگرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
خانگڑھ (نمائندہ پاکستان)ضلع مظفرگڑھ میں آئے روز قیمتی پلاٹس اور زرعی زمینوں پر ناجائز قبضہ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مظفرگڑھ ، خان گڑھ ، شاہ جمال، وسندیوالی، شہرسلطان، رنگ پور، ہیڈ محمد والا اور روہیلانوالی کے علاقے ناجائز قبضہ کے حوالے سے سرفہرست ہیں اور یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بااثر جاگیرداروں نے یہاں کی غریب اور کمزور عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں غریب عوام کی زمینوں پر اپنے پالتو اور بدنام زمانہ بدکردار جتھوں کے ذریعے (بقیہ نمبر26صفحہ6پر )
ناجائز قبضہ کرنا اور ان کے خلاف مبینہ طور پر پولیس سے ملی بھگت کر کے جھوٹے مقدمات کا اندراج کرانا اور ان کی زمینیں بعدازاں اونے پونے داموں خریدنے کا رواج عام چل پڑا ہے یتیموں ، بیوگان اور کمزور افراد ان بااثر جاگیرداروں ، قبضہ مافیا کا آسان ہدف ہوتے ہیں اور ان معاملات میں پولیس کے افسران تک اپنا حصہ وصول کرتے ہیں جبکہ ان قبضہ مافیا کو سیاستدانوں، ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی بھی مکمل پشت پناہی اور آشیرباد حاصل ہوتی ہے جبکہ متعدد مافیا سیاست دانوں کے دست راست اور خاص چیف سپورٹر ہوتے ہیں اس طرح کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں اور نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ پنجاب بھر میں ضلع مظفرگڑھ ان ناجائز قبضہ مافیا کے حوالے سے سرفہرست ہے اور یہاں کی غریب عوام کا جینا دوبھر ہو چکا ہے دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کردار بھی مشکوک ہو چکا ہے اثر و رسوخ اور دبا کے بعد انتظامیہ کی طرف سے کاروائی انتہائی سست اور تھکا دینے والی ہوتی ہے اور رپورٹس تک تبدیل کر دیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے مظلوم مایوسی سے اپنی زمینیں سستے داموں قبضہ گروپس کو تھک ہار کر اونے پونے داموں فروخت کر دیتے ہیں اس شرمسار صورتحال میں ملوث سیاستدانوں کو تھوڑی سی بھی شرمندگی اور ندامت نہیں ہوتی جبکہ مذکورہ علاقوں میں رشوت کا کھلے عام بازار گرم رہتا ہے اور قانونی کارروائی کے لیے دی جانے والی درخواستیں ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جاتی ہیں اور متعدد بار واضح حکمنامے کے باوجود بھی متعلقہ زمہ دران ادارے اور افسران بھی حکمنامے کے عملدرآمد میں سنجیدگی نہیں لیتے