حسن سوالی چوک، لوڈر رکشے اور ڈالے میں ٹکر، 40سالہ شخص جاں بحق
ملتان(خصو صی ر پورٹر) محمد ناصر اپنے لوڈر رکشہ پر مٹی لوڈ کرکے جارہاتھا کہ حسن سوالی چوک کے قریب سامنے سے آنے والا مزداڈالہ سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے (بقیہ نمبر28صفحہ6پر )
میں ناصر شدیدزخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نشتر ہسپتال میں چل بسا جبکہ مزدا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا واقع کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر فرار ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا عمل شروع کردیا ۔