ملتان، منشیات فروشی، پولیس ڈرائیور گروہ سرغنہ، سپلائی نیٹ ورک مضبوط اہل علاقہ کا شدید احتجاج، نعرے بازی

ملتان، منشیات فروشی، پولیس ڈرائیور گروہ سرغنہ، سپلائی نیٹ ورک مضبوط اہل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(خصو صی ر پورٹر) خونی برج کے مکینوں محمد شہزاد ، جمیل احمد ، خالد ،فیصل ، محمد اکرم وغیرہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تھانہ صدر میں تعینات ڈرائیور جمعہ خان اپنی وردی کا ناجائزہ فاہدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ دھندے منشیات فروشی کا کام(بقیہ نمبر31صفحہ6پر )
 دھڑلے سے جاری رکھے ہوئے جس نے اپنا گروہ بناکر شہراولیا میں منشیات کی سپلائی کررہاہے اور نوجوان نسل کو تباہی کے دھانے پر پہنچاکر محکمہ پولیس کی شہرت میں چار چاند لگارہا ہے مظاہرین نے مزید کہا کہ جمعہ خان وردی کا ناجائز فاہدہ اٹھاتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کی بھی پشت پناہی کررہاہے شہر اولیا کے کسی بھی تھانہ میں پکڑے جانے والے ڈکیٹ گروہ کی جان بخشی کروانے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے مدعی پارٹیوں پر دباو ڈال کر معاملہ رفع دفع کروادیتا ہے مزید کہا کہ پولیس کے اعلی افسران سنجیدگی کے ساتھ معاملہ کی انکوائری کروائی جائے تو اصل حقائق منظر عام پر آجائے گے اس ڈرائیور جمعہ خان نے شہراولیا میں اپنا گروہ بنارکھا ہے جس سے اپنے ناپاک عزائم کو اجاگر کرنے میں وردی کے دھونس پر ناجائز کاموں کو پروان چڑھا رہا ہے علاقہ مکینوں نے آئی جی پنجاب ،ایڈیشنل آئی جی ،آر پی او اور سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیروں کو صفایا کرکے نوجوا ن نسل کی زندگیاں اجیرن ہونے سے بچایا جائے اور جمعہ خان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاکر ڈیوٹی سے برخاست کیاجائے اگر حکام نے بھی اس ڈرائیور جمعہ خان کے خلاف موثر کارروائی نہ عمل میں لائی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیاجائے گا جس کی ذمہ داری اعلی حکام پر عائد ہوگی ۔