پولیس ملازمین کا نفسیاتی ٹیسٹ ، ماہرین کی خدمات حاصل
راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب پولیس کے آفیسران، ملازمین کی دماغی و نفسیاتی حالت کی جانچ پڑتال اور رویوں میں بہتری لانے کے لیے پولیس لائنز میں ماہر نفسیات کی نگرانی ڈاکٹرز نے پولیس ملازمین کے تحریری ٹیسٹ کا آغاز کردیادبا کے شکار پولیس ملازمین کی کونسلنگ کی جاے گی تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پور پولیس کے کم و بیش 2 ہزار سے زائد (بقیہ نمبر41صفحہ6پر )
پولیس ملازمین کانسٹیبل سے لے کر انسپکٹرز تک کی دماغی و نفسیاتی حالت کی مزید بہتری کے لئے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرکے تحریری، دماغی نفسیاتی ٹیسٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے یہ ٹیسٹ پولیس لائنز راجن پور میں لیے جا رہے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ماہر نفسیات ڈاکٹر یاسر بھٹی کے مطابق دماغی یا نفسیاتی دبا کے شکار پولیس ملازمین کی حالت بہتر بنانے کے لیے ان کی کونسلنگ کی جاے گی