ایم ڈی اے، فنانس سب کمیٹی برائے بجٹ کا اجلاس، مختلف امور پر مشاورت

ایم ڈی اے، فنانس سب کمیٹی برائے بجٹ کا اجلاس، مختلف امور پر مشاورت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان (سپیشل رپورٹر ) ایم ڈی اے کانفرنس روم میں فنانس سب(بقیہ نمبر37صفحہ6پر )
 کمیٹی برائے بجٹ 24-2023کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے شاکر عباس بزدازنے کی۔ اجلاس میں مہر ملک جاوید اقبال نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ لاہور،انجینئر ارفع نمائندہ کمشنر آفس ملتان،عارف جاوید نمائندہHUD&PHE ڈیپارٹمنٹ لاہور سمیت، ریٹائر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس ایم ڈی اے محمد رمضان ،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس رانا احسان قدیر،ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم،ڈائریکٹر اربن پلاننگ میڈم عنائزہ حرہ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے غلام فرید، محمود الحسن اکانٹ اسسٹنٹ فنانس شریک ہوئے۔ سال 24-2023 کے لئے ٹوٹل بجٹ 4361.887ملین روپے رکھنے کی تجویز دی گئی۔جس میں غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 2292.851ملین مختص کرنے جبکہ ایم ڈی اے کی ذاتی سکیموں کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 926.822ملین رکھے جانے کی تجویز ہے اور گورنمنٹ فندڈ سکیم کے لئے 1142.214ملین مختص کئے گئے۔تجویز شدہ بجٹ کی منظوری آئندہ گورننگ باڈی کے اجلا س میں لی جائے گی۔