مذہبی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت، ابو الخیر زبیر
ملتان(سٹی رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر و جمعیت علما پاکستان کے سربراہ علامہ ابو الخیر زبیر نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران سے نجات کے لئے مذہبی جماعتوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں مذہبی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں جاری ہیں۔کوشش ہے کہ ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے متحدہ مجلس عمل کی طرز کا سیاسی اتحاد بنایا جائے جلدہی قوم اس حوالے سے خوشخبری سنے گی ان خیالات، کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامع مسجد عبدالغنی شاہ سمیجہ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جمعیت علما پاکستان کے (بقیہ نمبر45صفحہ6پر )
جنرل سیکریٹری علامہ صفدر گیلانی۔جمعیت علما اسلام جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل۔سمیت علامہ شفیق اللہ بدری۔علامہ طارق ہاشمی۔علامہ ارشد القادری.۔محمد حسین بابر ایڈوکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا ہے حکمران عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں آئی ایم ایف کے حکم پراشیا خورد نوش اور پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں اضافہ کیا جا رہا ہے۔آئے روز کی مہنگائی نے غریب عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے چور لٹیرے گلیوں میں دندناتے پھر رہے ہیں کہیں قانون نظر نہیں آ رہا ہے، جمعیت علما پاکستان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہاہے کہ سویڈن میں ہونے والی بے حرمتی افسوس ناک عمل ہے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ٹھوس انداز میں سویڈن حکومت کے سامنے رد عمل دیں تاکہ دوباری کسی بھی ملک کے کسی بازشندے کو اس طرح کی گھنانی حرکت کرنے کی ہمت نہ ہو انہوں نے کہا ہے کہ قوم مذہبی جماعتوں پر مکمل اعتماد کرتی ہے اگر انتخابات سے قبل مذہبی جماعتوں کا مضبوط اتحاد بن جائے تو کئی سیاسی جماعتیں انتخابات میں آٹ ہو جائیں گی۔[8:11 am, 10/07/2023