غیر رجسٹرڈ میڈیسن کیس، مجرم کو دو کروڑ 36لاکھ روپے جرمانہ،7سال قید کی سزا

غیر رجسٹرڈ میڈیسن کیس، مجرم کو دو کروڑ 36لاکھ روپے جرمانہ،7سال قید کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(خصو صی ر پورٹر) ڈرگ کورٹ ملتان محمد نوید رانا نے غیر رجسٹرڈ ادویات کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا ملزم کو دو کروڑ 36 لاکھ روپے جرمانہ اور سات سال قید کی سزا سنا دی گئی گذشتہ روز ڈرگ کورٹ میں مقدمہ نمبری 631/23 کی سماعت کرتے ہو(بقیہ نمبر33صفحہ6پر )
ئے چئیرمین ڈرگ کورٹ ملتان محمد نوید رانا نے غیر رجسٹرڈ ادویات کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم محمد عمر فاروقی کو گواہان کی شہادت پر قصور وار پاتے ہوئے ڈرگ ایکٹ کی دفعہ 27(1)(4) اور ڈریپ ایکٹ 2012 میں دو کروڑ 36 لاکھ روپے جرمانہ اور سات سال قید کی سزا سنانے کا حکم دیا جبکہ ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا