وزیر اعظم آج گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں شرکت کرینگے
اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف آج(منگل کو) پشاور کا دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی بھی ملاقات ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام اور دیگر عہدیداران بھی ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم