نیب کا عثمان بزدار کی گرفتاری کا فیصلہ، چیئر مین سے وارنٹ جاری کرنیکی استدعا
لاہور(نامہ نگار خصوصی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گرفتاری کے لیے چیئرمین نیب سے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار پر نئے آرڈیننس کا اطلاق کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نئے نیب آرڈیننس کے تحت سابق وزیراعلیٰ کو دوران انکوائری بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق عثمان بزدار اور ان کے خاندان پر 9 ارب سے زائد اثاثے بنانے کا کیس زیر تفتیش ہے اور ان کے خلاف گندم برآمد کرنے کا کیس بھی زیر تحقیقات ہے۔تحریک انصاف کے دور حکومت میں پنجاب کے وزیراعلیٰ رہنے والے عثمان بزدار پر پیسے لے کر تقرریوں کا بھی الزام ہے جب کہ وہ مختلف کیسز میں نیب کے سامنے پیش ہوتے رہے ہیں اور انہوں نے عدالتوں سے ضمانتیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے آرڈیننس کا اطلاق کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ کو دوران انکوائری گرفتاربھی کیا جاسکتا ہے، نیب لاہور نے عثمان بزدار کی گرفتاری کے لیے چیئرمین نیب سے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کردی، مطابق عثمان بزدار اور ان کے خاندان پر گندم برآمد کرنے، 9 ارب سے زائد اثاثے بنانے کا کیس زیر تفتیش ہے، عثمان بزدارنے پیسے لے کر تقرریوں کے الزامات کے تحت کیسوں میں عدالتوں سے ضمانتیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔
عثمان بزدار