انٹر بینک میں ڈالر 2.10روپے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سونے کی قیمت میں 800 روپے تولہ اضافہ
کراچی (مانیٹرنگ دیسک، نیوز ایجنسیاں) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبارکے آغاز پر ڈالرکی پرواز جاری ہے، انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز میں ڈالر 2 روپے10 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپیکا ہوگیا۔انٹربینک کے آخری کاروباری روز ڈالر 277.90 روپے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 282 روپے پر برقرار ہے۔پیر کے روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 341 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر 337 پوائنٹس اضافے سے 44585 پوائنٹس پر بند ہوا۔حصص بازارمیں 44 کروڑ شیئرز کے سودے 12 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 61 ارب روپے بڑھ کر 6756 ارب روپے ہوگئی۔ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ا?ل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی۔10 گرام سونا 686 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 79 ہزار 184 روپے ہوگیا جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 1925 ڈالر برقرار رہے۔
ڈالر