شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ ایک بار پھر مؤخر
اسلام آباد(آئی این پی) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فیصلہ مکمل تحریر نہیں کیا جا سکا ہے اس لئے مزید وقت درکار ہے، اب ایل این جی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ 18 جولائی کو سنایا جائے گا۔
مؤخر