چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر

چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردہ گئی درخواست گل زادہ نامی شہری کی جانب سے دائرکی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور پی سی بی کوفریق بنایا گیا  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے مینجمنٹ کمیٹی کو ہٹاکرنئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ پہلی مینجمنٹ کمیٹی نے بورڈ آف گورنرز تشکیل دئیے اور الیکشن کمشنر نے انتخابی شیڈول جاری کیا۔وفاقی حکومت نے کسی قانونی جواز کے بغیر پی سی بی کانیا چیئرمین تعینات کردیا۔ذکاء اشرف گریجوایٹ بھی نہیں ہیں پی سی بی آئین کے تحت بورڈ آف گورنرزکیلئے بی اے ہوناقانونی تقاضا ہے عدالت نئے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے۔
درخواست دائر