شان فوڈزکی پیش کش ملکہ تبسم ناظرین کے لیئے تیار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شان فوڈز کی جانب سے ایک فرحت بخش نئی پیش کش 'ملکہ تبسم' پیش کی جارہی ہے جو آرٹس کونسل کراچی میں معروف اداکارہ بشری انصاری کا تھیٹر میں کیا جانے والا اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ہے۔داور محمود کی ہدایت کاری میں بنائے جانے والے اس شو میں بشری انصاری کو شاہی لباس میں دکھایا گیا ہے جو اپنے سدابہار پرمزاح ذہانت، مزاحیہ جملوں اور بے مثال دلکشی کے ذریعے اپنے سامعین اور مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں گی۔تھیٹر کی اسٹینڈ اپ خواتین کو بااختیار بنانا شان فوڈز کے مسلسل تعاون کا ایک حصہ ہے جس میں فنون لطیفہ اور انٹرٹینمنٹ کی صنعت کی ان خواتین پر خاص توجہ مرکوز کی گئی ہے جو اس شعبے میں سرخیل کی حیثیت رکھتی ہیں۔