جسٹس خواجہ محمد نسیم نے قائمقام چیف جسٹس آزادجموں و کشمیر سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف اُٹھالیا
اسلام آباد (آئی این پی)آزادجموں و کشمیر سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس خواجہ محمد نسیم نے قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر کے عہدے کا حلف اُٹھایا۔آزادجموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جسٹس خواجہ محمد نسیم سے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری جموں و کشمیر ہاؤس اسلام آبادمیں منعقد ہوئی۔تقریب میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق،موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور،وزراء حکومت جاوید اقبال بڈھانوی،عبدالماجد خان،چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن پیر مظہر الحق،رکن اسمبلی محترمہ نبیلہ ایوب، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان،چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ،ہائی کورٹ کے ججزجسٹس محمد اعجاز خان، جسٹس چوہدری خالد رشید،جسٹس میاں عارف حسین،چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) عبدالرشید سلہریا،سابق جج ہائی کورٹ جسٹس سردار عبدالحمید، جسٹس(ر) سردار محمد حبیب ضیا،ایڈوکیٹ جنرل خواجہ محمد مقبول وار،چیئرمین وممبران سروسز ٹریبونل،جج الیکشن ٹریبونل،چیئرمین ماحولیاتی ٹریبونل،ایڈوکیٹ جنرل،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل،وائس چیئرمین بار کونسل اور صدور سپریم کورٹ وہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت وکلاء اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں سیکرٹری قانون،انصاف و پارلیمانی امور ارشاداحمد قریشی نے قائمقام چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔
حلف