معصوم بچی کو قتل کرنے والا درندہ صفت آلہ قتل سمیت گرفتار

  معصوم بچی کو قتل کرنے والا درندہ صفت آلہ قتل سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (نمائندہ پاکستان)صوابی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بارہ گھنٹے کے اندر اندر پانچ سالہ معصوم بچی  عریبہ نور کے اندھے قتل کو ٹریس کرکے درندہ صفت نوجوان قاتل کو آلہ قتل چھری اور  خون الود کپڑوں سمیت گرفتار کر لیا قاتل مقتولہ بچی کی پڑوسی نکلا ملزم  بچی کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کر رہا تھا کہ بچی کی چیخ و پکار پر ملزم کی تیز دار چھری سے گلا کاٹ کرنے سے موت واقع ہوئی۔اس سلسلے میں ایس پی انوسٹی گیشن صوابی خان خیل خان۔ا ڈی ایس پی صوابی جواد خان اور ایس ایچ او صوابی عجب درانی نے مشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ کل رات مقامی پولیس کو اطلاع ملی کہ دیہہ سلیم خان میں ایک حجرے کے کمرے میں  کمسن بچی کی ذبخ شدہ نعش پڑی ہے۔جس پر  ڈی پی او صوابی۔ ڈی ایس پی جواد خان اور ایس ایچ او عجب درانی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتولہ بچی کے والدین سے جا ملی کرائم سین کا جائزہ لیا  اور وارثان کو نامعلوم ملزم کو ٹریس و گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔اس اندھے قتل کیس کے حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن صوابی خان خیل خان کی سربراہی میں ایک جوائنٹ ٹیم تشکیل دی گئی۔تشکیل شدہ ٹیم ڈی ایس پی صوابی جواد خان کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی عجب درانی،تفتیشی ٹیم انسپکٹر گلشیر خان،  انچارج (ڈی ایس بی) اے ایس آئی عامر خان، اے ایس  آئی زاہد خان انچارج (سی ایف یو)  نے کرائم سین کے  شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہوئے۔پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ارد گرد سے مشکوک افراد کو تفتیش میں شامل کرکے مقدمہ کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے سترہ سالہ نوجوان ملزم امن ولد یونس سکنہ سلیم خان ککلیج کو گرفتار کرلیا۔دوران انٹاروگیشن ملزم سے آلہ قتل چھری اور انکے خون الود کپڑے بھی برآمد کرلی گئی۔ملزم جو مقتولہ کی پڑوسی تھا نے اپنے خالی ڈیرے میں بچی کو چھری سے گلہ کاٹ کر ذبح کیا تھا قتل سے قبل بچی کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کررہاتھا کہ بچی کی چیخ و پکار کی شور پر درندہ صفت ملزم بڑی بے دردی سے بچی کو چھری سے ذبح کیا۔ مقتولہ کے والد اور لواحقین نے ڈی پی او صوابی آفس میں  پولیس ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔