سکھر پولیس کا مشترکہ گرینڈ آپریشن، 10سے زائد ملزمان گرفتار
سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پرچی جواء کے خلاف ڈی آئی بی پولیس اور سکھر پولیس کا مشترکہ گرینڈ آپریشن، 10سے زائد ملزمان گرفتار، آکڑا پرچیاں، بک، رقم و دیگر سامان برآمد، مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن کی حدود میں پرچی جوئے چلانے کی خبریں شائع ہونے پر ایس ایس پی سکھر نے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کے احکامات دیئے، جس پر ڈی آئی بی انچارج سعید قاضی نے اپنی ٹیم اور سکھر پولیس کے ہمراہ تھانہ اے سیکشن کی حدود ٹانکہ اسٹینڈ ڈھک روڑ پرچی جواء چلانے والے تین ملزمان ربنواز میرانی، مرزا یاسین بیگ، محمد فہیم انصاری کو گرفتار کر کے قبضے سے پانچ ھزار روپے نقد رقم اور آکڑا پرچی جواء بک اور دو موبائل فون برآمد کرلیا جبکہ ایک نامعلوم ملزم فرار ہو گیا ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 191/2023 درج کر لیا گیا،شمس آباد چوک سکھر سے پرچی جواء چلانے والے تین جوابدار بنام شاھد علی ولد گل محمد منگنھار سکنہ شمس آباد سکھر، زاہد علی ولد محمد میاں شاہ سکنہ شھید گنج سکھر، غازی خان ولد رحیم بخش لبانو سکنہ بچل شاہ میانی سکھر کو گرفتار کر کے قبضے سے دو آکڑا پرچی جواء بک اور 4/5 ہزار روپے نقد رقم اور دو موبائل فون برآمد کرکے تھانہ اے سیکشن سکھر پر لاکپ کردیا جبکہ ایک نامعلوم جوابدار فرار ہو گیا تھانہ اے سیکشن سکھر پر سرکار کی جانب سے مقدمہ نمبر 192/2023 قلم 294A. 294B. 5A. G Act کے تحت درج کیا گیا۔ گلستان گھیٹی بیراج روڈ سے تھانہ اے سیکشن پولیس نے آکڑا پرچی جواء چلانے والے چار ملزمان علاؤالدین عباسی، شاھد پرویز شیخ، محمد عارف قریشی، تعبیر شاہ کو گرفتار کر کے قبضے سے دو آکڑا پرچی جواء بک اور دو ہزار روپے نقد رقم اور دو موبائل فون برآمد کرلیے ملزمان کا نامعلوم ساتھی فرار ہو گیا ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر193/2023 درج کرلیا گیا۔