ڈپٹی میئر سکھر ارشد مغل سے وجاہت رانا،ریحان رانا کی کراچی میں ملاقات

   ڈپٹی میئر سکھر ارشد مغل سے وجاہت رانا،ریحان رانا کی کراچی میں ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر) سکھر کے ڈپٹی میئر ارشد مغل کی کراچی کے علاقہ کورنگی میں سماجی رہنماء وجاہت رانا،ریحان رانا سے ملاقات ہوئی ملاقات میں زاہد سولنگی نے بھی شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی میئر سکھر ارشد مغل نے ریحان رانا اور وجاہت رانا سے سکھر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ سماجی حوالے سے بھی طویل گفتگو کی۔وجاہت رانا،ریحان رانا کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سکھر کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے طویل گفتگو کی گئی جس میں ڈپٹی میئر سکھر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سکھر ایک تاریخی او ر قدیمی شہر ہے جس کی دیکھ بھال اور ترقی کے ساتھ لوگوں سے تعلقات کے ذریعے سماجی رابطے کو فروغ دینا اہم ٹارگٹ ہے۔