پاکستان کی سیاحت کو فروغ دینا چاہتا ہوں، ڈاکٹر رمیش کمار

پاکستان کی سیاحت کو فروغ دینا چاہتا ہوں، ڈاکٹر رمیش کمار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گندھارا ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاحت کو فروغ دینا چاہتا ہوں، 31 ممالک سے غیر ملکی مندوبین نے گندھارا مرکز کا دورہ کیا اور گوتم بدھا کی تاریخ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ سیاح پاکستان میں آئیں اور تاریخ کا مطالعہ کریں، گوتم بدھا کی تاریخ کی شروعات پاکستان سے ہوئی، میرا ٹارگٹ ہے پاکستان کی سیاحت کو فروغ دوں۔ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ پاکستان کو ٹورازم فرینڈلی ملک بنانا چاہتا ہوں، ویتنام کا 30 بلین ڈالر سیاحت سے آتا ہے، ویتنام کے وفد کو بھی چارٹرڈ فلائٹ کا کہا تا کہ یہاں سیاحت کر سکیں، مذہبی سیاحت کا پاکستان میں بہت پوٹینشل ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاحت اور بزنس بڑھنے سے دہشت گردی رکے گی، سیاحت جب بڑھے گی تو ملک میں خوش حالی ہوگی، پاکستان کے عوام سکیورٹی ایجنسی سمیت تمام اسٹیک ہولڈر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمڈ فورسز کی قربانیوں سے قائم ہے، پاکستان کی معیشت میں ٹورازم ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے، جی ڈی پی بڑھانے میں مذہبی سیاحت کا کردار سب سے اہم ہے۔
ڈاکٹر رمیش کمار