اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس افسر کی ضمانت منسوخ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس افسر کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیج دیا۔کراچی میں شہریوں کومبینہ طور پر اغوا کر کے نارتھ ناظم آباد تھانے کی چھت پر رکھنے کے کیس میں عدالت نے سابق ایس ایچ اونارتھ ناظم آباد عبدالمعیدکی ضمانت منسوخ کردی۔ گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان پر شہریوں کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے کاسنگین الزام ہے، اگر جرم ثابت ہوا تو ملزمان کو عمرقید کی سزاہوسکتی ہے، پراسکیوشن نے کیس کا چالان جمع کرادیا ہے گواہان کے بیانات قلم بند ہونے ہیں۔مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ 22 مارچ کو کزن کے فون نمبر سے کال آئی کہ عصمت ہمارے پاس ہے،50لاکھ دو اور لے جا، بات چیت کیبعد4لاکھ روپے میں معاملات طے پائے تھے، ملزمان نے پیسے لے کر حیدری نارتھ ناظم آباد بلوایا تھا۔ بعد میں ہمیں نارتھ ناظم آباد تھانے کی چھت پرلے گئے تھے۔