چینی کی فی کلو قیمت میں ایک دم بڑا اضافہ

  چینی کی فی کلو قیمت میں ایک دم بڑا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک میں آٹا اور دودھ کے بعد چینی کے فی کلو دام بھی مزید بڑھ گئے۔ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق لاہور میں چینی کی ایکس مل قیمت 130 روپے کلو ہوگئی جب کہ چینی کی ہول سیل قیمت 133 روپے فی کلو ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہول سیل میں 50 کلو کا بیگ 6300 سے 6500 ہو گیا جب کہ پرچون مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 135 سے 140 روپے فی کلو ہو گئی۔دوسری جانب کراچی میں دودھ کی قیمتوں کے بعد بازاروں میں چینی کی قیمت بھی آسمان پرپہنچ گئی، شہر قائد میں 8 روز کے دوران چینی کی قیمت میں 12 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔