ایم کیوایم لندن کی ریلی 100 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم لندن کی جانب سے کراچی کے علاقے کورنگی ریلی نکالنے پر پولیس نے 100 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کی جانب سے مقدمے میں بانی ایم کیوایم کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں 39 ملزمان کے نام درج کیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق دورانِ ریلی 4 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ زمان ٹاون میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ہنگامہ آرائی اور بلوے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو ہنگامہ آرائی کی گئی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد علی عرف خشکہ، ساجد، جاوید اور محمد سلیم شامل ہیں۔