ترقیاتی سکیموں میں غیر معیاری مٹیریل کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، نوید رحمان لاڑک

ترقیاتی سکیموں میں غیر معیاری مٹیریل کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے ...
ترقیاتی سکیموں میں غیر معیاری مٹیریل کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، نوید رحمان لاڑک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید رحمان لاڑک نے کہا ہے کے تمام ترقیاتی سکیموں میں غیر معیاری مٹیریل کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا , اس امر کا اظہار انہوں نے  جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں سال 2022.23 اور نئی سالانہ ترقیاتی سکیموں کے پروپوزل برائے سال 2023.24 کے سلسلے میں اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں  ایجوکیشن ورکس، پروانشل ہائی وی، پروانشل بلڈنگ، پروانشل روڈز سمیت مشینری اینڈ مینٹیننس کے متعلقہ انجینئروں نے شرکت کی .

اس موقع پر انہوں نے  متعلقہ افسران کو سختی سی ہدایت کرتے ہوئے کہا کے ترقیاتی سکیموں کے سلسلے میں ہونے والے تمام اجلاسوں  میں اپنی شرکت کو یقینی بنایاجائے جاری  اور نئی سکیموں کے سرپرائیز وزٹ کیئے جائیں گے ، عوام کا پیسہ عوام پر لگایا جائے، تمام سکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ جلد فائدہ حاصل ہو سکے.

اس موقع پر متعلقہ افسران نے جاری اور نئی سکیموں کے سلسلے میں تفصیلی بریفنگ دی ، اس کے ساتھ 2023.24 کےلیے مختلف   سکیموں کےپروپوزل بھی پیش کیے۔