ٹائیگر سفاری میں شوہر سے لڑنے کیلئے گاڑی سے باہر نکلنے والی خاتون کو شیر گھسیٹ کر لے گیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کے تقریباً سب ہی پیلٹ فارمز پر اس وقت ایک خوفناک ویڈیو وائرل ہے جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔
یہ ویڈیو بھارتی سیر و تفریح کے مقام ٹائیگر سفاری کی ہے جہاں گھومنے کے لیے آنے والی ایک فیملی کے ساتھ خوفناک حادثہ پیش آیا۔ملینیئرز ٹریولز نامی سوشل میڈیا پیج کے مطابق اس ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون اپنے شوہر سے جھگڑنے کی غرض سے گاڑی سے باہر نکلتی ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون گاڑی کی ایک جانب سے دوسری جانب پہنچ کر کھڑی ہی ہوتی ہیں کہ ایک شیر آ کر اُنہیں گھسیٹتا ہوا جھاڑیوں میں لے جاتا ہے۔یہ منظر دیکھ کر ناصرف خاتون کا شوہر بلکہ بیٹا بھی اُن کی جان بچانے کے لیے گاڑی سے باہر نکل کر اُن کے پیچھے بھاگتے ہیں۔
Woman gets out of the car to argue with her husband while inside a Tiger Safari ???? pic.twitter.com/46HI74qhZj
— Crazy Clips (@crazyclipsonly) April 27, 2023
بعد ازاں خاتون کی جان بچی یا نہیں اس سے متعلق تو کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر یہ ویڈیو وائرل ہونے پر انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ آئندہ کوئی خاتون ٹائیگر سفاری میں اپنے شوہر کے ساتھ نہیں جھگڑے گی۔