خواہش پوری نہ ہونے پر 23 سالہ نوجوان نے اپنی 19 سالہ سابقہ منگیتر کو قتل کر دیا 

خواہش پوری نہ ہونے پر 23 سالہ نوجوان نے اپنی 19 سالہ سابقہ منگیتر کو قتل کر دیا 
خواہش پوری نہ ہونے پر 23 سالہ نوجوان نے اپنی 19 سالہ سابقہ منگیتر کو قتل کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی شہر گروگرام میں ایک 23 سالہ شخص نے اپنی 19 سالہ سابقہ منگیتر کو قتل کردیا ۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ لڑکے نے لڑکی کو شادی منسوخ کیے جانے پر دن دیہاڑے قتل کیا۔رپورٹ کے مطابق ملزم نے لڑکی کا پیچھا کیا، لڑکی کے ساتھ ایک اور خاتون بھی موجود تھی جبکہ آس پاس لوگ بھی موجود تھے۔ اس شخص نے ان تمام افراد کو خاطر میں لائے بغیر سابقہ منگیتر پر حملہ کردیا اور پے درپے وار کرکے اسے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ابھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔