تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے

تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے، پارٹی رہنما 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں ،پی ٹی آئی کے حماد اظہر اور انجینئر محمد عمیر نے  پارٹی سے علیٰحدگی اختیار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

نجی ٹی وی چینل" 24نیوز" کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماکوآرڈینیٹر حماد اظہرپیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے،پی ٹی آئی کے انجینئر  محمد عمیر بھی  بلاول بھٹو زرداری کے قافلے میں شامل ہو گئے،دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں سیکرٹری جنرل سیدنیئرحسین بخاری سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کیا، دونوں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی شمولیت پر پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کو آگاہ کردیا گیا۔