لاہور ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کیخلاف  درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی 

لاہور ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کیخلاف  درخواست چیف جسٹس کو ...
لاہور ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کیخلاف  درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رضا قریشی نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی تعیناتی کیخلاف درخواست چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔

نجی ٹی وی چینل  جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رضا قریشی نے شہری گل زادہ کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدے پر ذکا اشرف کے تقرر کو چیلنج کیا گیا ہے ، وکیل ذکا اشرف نے کہاکہ اسی نوعیت کی درخواستیں دوسرے بنچ میں زیرسماعت ہیں، عدالت اس درخواست کو بھی سماعت کیلئے اسی بنچ  کو بھجوا دے۔

 جسٹس رضا قریشی نے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی،جسٹس رضا قریشی نے درخواست جسٹس شاہد کریم کے رو برو پیش کرنے کی سفارش کردی۔