قومی ٹیم کے بولر حارث روف کی اہلیہ کے ولیمے کے جوڑے کی قیمت کیاہے؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) فاسٹ بولر حارث رؤف کی اہلیہ نے اپنے عروسی لباس کی طرح ولیمے کیلئے بھی خوبصورت اور سٹائلش لباس کا انتخاب کیا لیکن ان خوبصورت اور سٹائلش ملبوسات کی قیمت بھی حیران کردینے والی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 7 جولائی کے روز کرکٹر کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں ساتھی کرکٹرز کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
View this post on Instagram
حارث رؤف اور ان کی اہلیہ مزنا مسعود نے ولیمے کی تقریب کیلئے پیسٹل کلرز کا انتخاب کیا تھا، ولیمے کے روز مزنا پیچ کلر پر سلور کام سے مزین خوبصورت میکسی میں انتہائی پُرکشش اور دلکش لگ رہی تھیں، دوسری طرف حارث بھی فان کلر کے کوٹ میں نظروں کو بھائے۔بات کی جائے مزنا کے ریسیپشن ڈریس کی تو کرکٹر کی اہلیہ نے ولیمے کیلئے ’ سفیوز بائے ثنا یاسر‘ برانڈ کی خوبصورت کامدار میکسی کا انتخاب کیا، برانڈ کے مطابق اس میکسی کی قیمت 7 لاکھ روپے ہے۔
برانڈ کے مطابق ان کے تیار کردہ عروسی ملبوسات کی قیمت ساڑھے 3لاکھ سے ساڑھے 9 لاکھ تک ہے۔ واضح رہے کہ حارث رؤف کی اہلیہ نے رخصتی کی تقریب کیلئے ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کا تیار کردہ عروسی لباس زیب تن کیا تھا۔اس حوالے سے جب جیو ڈیجیٹل نے ڈیزائنر سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ مزنا مسعود کا عروسی لباس ان کا تیار کردہ ہے جس کی قیمت 4 لاکھ 45 ہزار ہے۔
مزید برآں مزنا مسعود ملک کے لیے تیار کیا گیا جوڑا ابتدا میں سفید رنگ کا تھا جسے شادی کی تقریب کی مناسبت سے اور مزنا کی خواہش کے مطابق تیار کیا گیا۔
واضح رہے کہ حارث اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود کے ساتھ دسمبر میں نکاح کے بندھن میں بندھے تھے۔نکاح کے روز مزنا نے ڈیزائنر حسین ریحار کی تیار کردہ خوبصورت آئیوری رنگ کی آرگنزا کی پشواس کا انتخاب کیا جو سنہری رنگ کے ہاتھ کے خوبصورت اور نفیس کام کے ساتھ تیار کی گئی تھی۔مزنا کے عروسی لباس کی قیمت حسین ریحار کی ویب سائٹ پر 6 لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے درج ہے۔