پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے یونیفارم میں اہم تبدیلی کر دی گئی 

پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے یونیفارم میں اہم تبدیلی کر دی گئی 
پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے یونیفارم میں اہم تبدیلی کر دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے یونیفارم میں اہم ترمیم کر دی گئی ، دس سالہ سروس مکمل کرنے والے اہلکار یونیفارم پر نیلی سٹر پ لگائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق 20سالہ سروس مکمل کرنے والے اہلکار یونیفارم پر دو نیلی سٹرپس لگائیں گے ، 30 سالہ سروس مکمل کرنے والے اہلکار یونیفارم پر 3 نیلی سٹرپس لگائیں گے ، پنجاب پولیس کی لیڈی اہلکاروں کیلئے ہیڈ سکارف لازمی قرار دیدیا گیاہے ۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر ایڈیشنل آئی جی رفعت مختار نے مراسلہ جاری کر دیا ،مراسلہ سی سی پی او لاہور ، کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری ،آر پی اوز ، ڈی پی اوز، ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ کو ارسال کر دیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -