کراچی ؛کے پی ٹی کے گریڈ 18افسر کے قتل کے الزام میں بیٹی گرفتار

کراچی ؛کے پی ٹی کے گریڈ 18افسر کے قتل کے الزام میں بیٹی گرفتار
کراچی ؛کے پی ٹی کے گریڈ 18افسر کے قتل کے الزام میں بیٹی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں کے پی ٹی کے گریڈ18افسر کے قتل کے الزام میں بیٹی کو گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق  گرفتار بیٹی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا ہے کہ والد نے دفتر سے گھر آتے ہی تشدد کا نشانہ بنایا اور نیچے گرا دیا اور گلہ دبا کر قتل کرنا چاہتے تھے،جان بچانے کیلئے مزاحمت کی، تیز دھار آلہ لگنے سے والد کی موت ہوئی ۔

پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کر لیا اور مقتول کی بیٹی کو حراست میں لے لیا۔