چیئرمین پی ٹی آئی، پرویز الٰہی کی برداشت کے قائل ، پارٹی رہنما کے بارے میں بڑی بات کہہ دی

چیئرمین پی ٹی آئی، پرویز الٰہی کی برداشت کے قائل ، پارٹی رہنما کے بارے میں ...
چیئرمین پی ٹی آئی، پرویز الٰہی کی برداشت کے قائل ، پارٹی رہنما کے بارے میں بڑی بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  ، سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی برداشت کے قائل ہوگئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر  کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ چودھری پرویز الٰہی نے بہت پریشر برداشت کیا، میں چودھری پرویز الٰہی کو داد دیتا ہوں ،  میں نہیں سمجھتا تھا کہ جس طرح کے پریشر میں انہیں رکھا گیا ہے وہ برداشت کر سکیں گے۔

ان کاکہناتھا کہ یہاں تو پکڑ کر لوگوں کے کاروبار بند کردیئے ہیں، گھروں میں توڑ پھوڑ کی گئی، رشتہ داروں کے گھروں تک  پہنچ گئے ، پھر بیوی بچوں تک پہنچ گئے ،اس طرح تو پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی کے ساتھ نہیں ہوا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ مشرف دور میں ساری( ن) لیگ ،(ق )لیگ میں چلی گئی تھی،ان کے اوپر ایک فیصد بھی پریشر نہیں پڑاجو کہ ہمارے لوگوں پر ڈالا گیا ہے۔

پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کی واپسی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ وہ کیس تو کیس پر منحصرہے،میں کسی کے بارے میں بات نہیں کروں گا، متعدد رہنماؤں پر ایسا پریشر ڈالا گیا کہ وہ ان کی برداشت سے باہرتھا۔

ایک سوال’’بنی گالہ میں کسی قسم کا دباؤ محسوس تو نہیں کیا ‘‘ کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ دباؤ کس قسم  کا، وہاں میں کوئی سیکیورٹی کی وجہ سے نہیں گیا ،اگلے دن بھی میرا کیس تھا اور واپس آنا پڑناتھا اس لئے بنی گالہ میں قیام کیا،ان کاکہناتھا کہ  بنی گالہ میں کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہناتھا کہ  پاکستان کے آئین کی بنیاد یہ ہے کہ حاکمیت اللہ کی ہے اور اس کے بعد عوام کے منتخب نمائندوں کی،کسی کوکوئی حق نہیں کہ اس پر کاٹا لگ گیا  اس پر نہیں لگا،ان کا کہناتھا کہ کاٹا عوام ڈالتے ہیں۔