گرل فرینڈ کے اخراجات برداشت کرنے کیلئے گاڑیوں کے پارٹس چرانے والا شخص گرفتار، حیران کن انکشاف 

گرل فرینڈ کے اخراجات برداشت کرنے کیلئے گاڑیوں کے پارٹس چرانے والا شخص ...
گرل فرینڈ کے اخراجات برداشت کرنے کیلئے گاڑیوں کے پارٹس چرانے والا شخص گرفتار، حیران کن انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ممبئی پولیس نے اپنی گرل فرینڈ کے شاہانہ طرز زندگی کو برقرار رکھنے اور اس کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے گاڑیوں کے قیمتی پارٹس چوری کرکے اسے فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے 28 سالہ محسن شیخ کو گرفتار کیا ہے جو گزشتہ ایک سال سے ممبئی کے شاپنگ مالز اور کمپنیوں کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے قیمتی پارٹس چوری کرتا تھا اور اسے فروخت کردیتا تھا۔پولیس نے محسن شیخ کے قبضے سے 68 انجن پارٹس اپنی تحویل میں لیے جن کی مالیت 2.8 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
محسن شیخ کے مطابق وہ گاڑیوں کے پارٹس اس لیے چوری کرتا تھا تاکہ اپنی گرل فرینڈ کو عالیشان طرزِ زندگی دے سکے اور اس کے اخراجات پورے کرسکے۔محسن ان پیسوں سے گرل فرینڈ کی شاپنگ کے بِل ادا کیا کرتا تھا۔رپورٹس کے مطابق ایک رات جب وہ ایک کیب سے چوری کررہا تھا تو اسے ایک شخص نے دیکھ لیا جس کے بعد پولیس میں ایف ا?ئی آر درج کروائی، اسی رات اس نے 98000 بھارتی روپے مالیت کے چار گاڑیوں کے پارٹس چوری کیے تھے۔ بعدازاں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے یکم جولائی کو محسن کو اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا۔