"کالاوا" اور "واکا واکا" کا ایڈٹ، بھارتی اداکارہ بھی تعریف کیےبغیر نہ رہ سکی

"کالاوا" اور "واکا واکا" کا ایڈٹ، بھارتی اداکارہ بھی تعریف کیےبغیر نہ رہ سکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی بھارت کی تامل انڈسٹری کی آنے والی فلم "جیلر" کا گانا "کاوالا" اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ڈانس کی وجہ سے خوب وائرل ہو رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مداح جہاں تمنا بھاٹیہ کے ڈانس کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں وہیں ایک مداح نے اِس گانے ’کاوالا‘ پر گلوکارہ شکیرا کے 2010 میں ریلیز ہونے والے مشہور زمانہ گانے "واکا واکا"  کو ایڈٹ کر دیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپلوڈ ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے تمنا بھاٹیہ کی ڈانس ویڈیو پر واکا واکا کو لگایا گیا ہے۔

مزید :

تفریح -