سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر ملنے پر فیاض الحسن چوہان نے بھی رد عمل جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان کے مرکزی بینک میں 2 ارب ڈالرز ڈپازٹ خوش آئند ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے ایک پارٹی اور ا±س کے چیئرمین کی شدید خواہش تھی کہ پاکستان دیوالیہ ہو، پاکستان کی بہتری مخالف سیاسی جماعت کے ہاتھوں سے بھی ہو تو ا±س کی تعریف کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلے ڈیڑھ سال سے پاکستان میں نفرت اور فساد فی الارض کی سیاست کی گئی، پچھلے سال اپریل سے نومبر تک پی ٹی آئی کی طرف سے ملک دیوالیہ ہونے کا منظم پراپیگنڈا کیا گیا۔
فیاض چوہان کا مزید کہنا ہے کہ اس پروپیگنڈے کے نتیجے میں عوام نے بینکوں سے ڈالرز نکال کر ذخیرہ کرنا شروع کردیے تھے۔