نگران پنجاب حکومت نے مزاروں کو چندہ دینے کے لیے آن لائن پورٹل بنانے کی منظوری دے دی

نگران پنجاب حکومت نے مزاروں کو چندہ دینے کے لیے آن لائن پورٹل بنانے کی ...
 نگران پنجاب حکومت نے مزاروں کو چندہ دینے کے لیے آن لائن پورٹل بنانے کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران پنجاب حکومت نے صوبے میں موجود مزاروں کو چندہ دینے کے لیے آن لائن پورٹل بنانے کی منظوری دے دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت گزشتہ روز ایک اجلاس ہوا جس میں مزاروں کی تزئین و آرائش کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔
تزئین و آرائش کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے اجلاس میں آن لائن چندہ پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس آن لائن چندہ پورٹل پراجیکٹ کا آغاز لاہور میں ابو الحسن علی بن عثمان ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے مزار سے آزمائشی طور پر کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں اس کا دائرہ کار بی بی پاک دامن ، میاں میر ، بابا فرید اور بہاﺅ الدین زکریا کے مزاروں تک بڑھایا جائے گا۔
یہ پورٹل بنانے کی ذمہ داری پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو دی گئی ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے لوگ مزاروں پر کھانے کی تقسیم، دربار کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش اور پھول و چادر وغیرہ کے لیے چندہ دے سکیں گے۔