آئی ایم ایف سے ایکسٹرنل فنانسنگ معاہدہ،سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی

آئی ایم ایف سے ایکسٹرنل فنانسنگ معاہدہ،سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی
آئی ایم ایف سے ایکسٹرنل فنانسنگ معاہدہ،سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف سے ایکسٹرنل فنانسنگ معاہدے کے بعد آج پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی دیکھی گئی۔

دن بھر مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا جبکہ کاروبار کااختتام 570 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 45ہزار 155 پوائنٹس پر ہوا۔

سٹاک ایکسچینج میں دن بھر مجموعی طور پر 356کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،252کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 86 کے شیئرز میں کمی واقع ہوئی۔

آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 45ہزار250 جبکہ کم ترین سطح 44ہزار691 ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

Breaking News -بزنس -