بروقت ایکشن سے ’’انڈرٹیکر‘‘ نے اہلیہ کو شارک سے بچالیا
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امریکی ریسلر انڈرٹیکر نے اپنی اہلیہ کو سمندر میں شارک کے ممکنہ حملے سے بچا لیا۔ ہوا کچھ یوں کہ58سالہ انڈرٹیکر (جن کا اصلی نام مارک کیلاوے ہے) نے ساحل پر اپنی اہلیہ مشیل میک کول کے قریب تیرنے والی شارک کو دیکھ کر بے خوفی کا مظاہرہ کیا۔انڈرٹیکر کے پانی میں آنے کے بعد شارک وہاں سے چلی گئی۔
مشیل میک کول نے اس واقعے سے متعلق تفصیلات اور ویڈیوز بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔
View this post on Instagram
انڈرٹیکر ریسلنگ رنگ میں مخالفین پر تابر توڑ حملے کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں،ان کی اہلیہ مشیل میک کول بھی ریسلر رہ چکی ہیں، وہ اپنے کیریئر کے دوران 2 مرتبہ چیمپئن بھی رہیں۔ انڈرٹیکر اور مشیل میک کول کی شادی 2010 میں ہوئی تھی۔