9 مئی کی تحقیقات کے لیے اسرائیل کا اقوام متحدہ میں جانا حساس معاملہ ہے، وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ 9 مئی کی تحقیقات کے لیے اسرائیل کا اقوام متحدہ میں جانا حساس معاملہ ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان اور عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ ثابت ہوچکا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، سب کو نظر آرہا ہے کہ 9 مئی کو ہونیوالے دلخراش واقعات کا فائدہ کس کو ہوا ہے ؟ یادگار شہداء اور دفاعی تنصیبات پر حملے محض اتفاق نہیں ہے، یہ ساری کاروائیاں منصوبہ بندی کے تحت کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کا ایجنڈا ملک دشمن قوتوں نے ترتیب دیا ہے جس کا مقصد پاکستان اور افواج پاکستان کو کمزور کرنا ہے، اسرائیلی فنڈنگ کے جوابات آج مل گئے ہیں، 9 مئی کی تحقیقات کے لیے اسرائیل کا اقوام متحدہ میں جانا حساس معاملہ ہے, تحریک انصاف کے تانے بانے اسرائیل کی دائیں بازو کی جماعتوں اور بھارت سے ملتے ہیں۔