بھارت:سیلابی پانی میں ڈوبنے کی ایکٹنگ کرنے والے کو بچانے والے نے تھپڑ جڑ دیا
ہریانہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی مختلف ریاستوں میں سیلاب نے تباہی مچارکھی ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 37سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس ساری صورتحال میں اگر کوئی شخص آپ کے سامنے ڈوبنے کی ایکٹنگ کرے توآپ کو کیسا محسوس ہوگا؟
یقیناً آپ کو اس پر غصہ آئے گا۔ ایسا ہی کچھ ہوا بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر پنچکولہ میں جہاں ایک شخص نسبتاً کم گہرے پانی میں بہہ کر چیختے ہوئے آرہا تھا کہ ایک شخص اسے بچانے کیلئے آگیا،لیکن جیسے ہی اسے احساس ہوا کہ وہ آدمی جس کو وہ بچانے آیا ہے صرف ڈوبنے کا ڈرامہ رچایا ہے تو اس نے اس کو پکڑ کر زور دار تھپڑ جڑدیا۔
#Video | हरियाणा : पंचकुला के सेक्टर-16 में लोगों ने बाढ़ में बहते युवक की बचाई जान pic.twitter.com/GSBUPVOpJ1
— NDTV India (@ndtvindia) July 10, 2023
اس دوران کنارے پرکھڑے افراد ویڈیو بھی بنارہے ہیں جس میں پنجابی زبان میں کہے گئے جملے پھڑ لو پھڑ لو (پکڑ لو، پکڑلو) واضح طور پر سنے جاسکتے ہیں۔
یہ ویڈیو بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع پنچکولہ سیکٹر 16 میں بنائی گئی ہے۔