اسرائیل کی انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان پر تنقید، دفتر خارجہ کا سخت ردعمل

اسرائیل کی انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان پر تنقید، دفتر خارجہ کا سخت ردعمل
اسرائیل کی انسانی حقوق کے حوالے سے پاکستان پر تنقید، دفتر خارجہ کا سخت ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے پاکستان پر تنقیدپر دفتر خارجہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ 

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف  اسرائیلی بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، اسرائیل  پاکستان کو انسانی حقوق پر نصیحت نہیں کرسکتا، اس کی اپنی تاریخ فلسطینیوں پر ظلم و ستم سے بھری پڑی ہے، اسرائیل کا  بیان بنیادی طور پر دیگر ریاستوں کی ایک بڑی اکثریت کے بیانات سے متصادم ہے۔ اسرائیل کی فلسطینیوں پر ظلم و ستم کی طویل تاریخ کے پیش نظر حقوق انسانی کے تحفظ کے بارے میں پاکستان کو اس کے مشورے یا  نصیحت کی ضرورت نہیں ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے آج پاکستان کی عالمی رپورٹ کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے، متعدد ریاستوں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے انسانی حقوق کے فروغ میں پیش رفت پر پاکستان کی تعریف کی۔

مزید :

قومی -