ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے 4 نوجوان جان کی بازی ہار گئے
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے سمندر میں کودنے والے 4 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست الاباما میں سمندر میں تیز رفتار کشتی کے پیچھے سے پانی میں چھلانگ لگاتے اور پلٹتے ہوئے ویڈیو بنانے کی کوشش میں 4 نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،چاروں ہلاکتیں الگ الگ مقامات اور اوقات پر ہوئی ہیں، تمام افراد کی اموات گردن ٹوٹنے کے باعث ہوئیں۔
خیال رہے کہ ٹک ٹاک پر اس ویڈیو کو ‘بوٹ جمپنگ چیلنج’ کہا جا رہا ہے اور چیلنج کو پورا کرنے والے اپنی ویڈیوز وائرل کرتے ہیں۔
دوسری جانب امریکی بحریہ کے اہلکار نے شہریوں پر زور دیا کہ ایسے مہلک چیلنج کو آزمانے کی کوشش کرنے والے اپنے پیاروں کی حوصلہ شکنی کریں۔ یہ جان لیوا ہے کوئی بھی اس چیلنج کو پورا کرنے کی احمقانہ کوشش بالکل نہ کرے۔