مکی آرتھر پی سی بی سے کتنی تنخواہ لے رہے ہیں؟ سپورٹس صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق آسٹریلین کرکٹر مکی آرتھر قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائر یکٹر کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں ، معروف سپورٹس صحافی سلیم خالق نے ان کی تنخواہ کے بارے میں بڑا انکشاف کیا ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی کا کہنا ہے کہ مکی آرتھرکی ماہانہ تنخواہ 10ہزار ڈالر (تقریبا 30لاکھ روپے)ہونے کاانکشاف ہواہے،گوکہ وہ سری لنکامیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہوں گے مگراب تک آن لائن کام کے ہی 1 کروڑروپےسے زائدلے چکے ہیں،اگرانہیں ہٹایاگیا تب بھی 90لاکھ روپے دیناہوں گے۔
واضح رہے کہ مکی آرتھر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔