وفاقی دارالحکومت میں بیٹے کو بچانے کے لیے باپ بھی گٹر میں کود گیا، دونوں جاں بحق

وفاقی دارالحکومت میں بیٹے کو بچانے کے لیے باپ بھی گٹر میں کود گیا، دونوں جاں ...
وفاقی دارالحکومت میں بیٹے کو بچانے کے لیے باپ بھی گٹر میں کود گیا، دونوں جاں بحق
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں بیٹےکو بچانے کے لیے باپ نے بھی گٹر میں چھلانگ لگادی ، دونوں جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی ٹین فور میں ایک لڑکا گٹر میں گرگیا جس کو نکالنے کے لئے والد بھی گٹر میں کود گیا، پولیس ذرائع کے مطابق گٹر میں گرنے کے باعث پچاس سالہ عبدالرحمان اور چودہ سالہ بیٹا ارشد زندگی کی بازی ہار گئے، ریسکیو ٹیم نے باپ بیٹے کی لاشیں باہر نکال لی ہیں، باپ بیٹے کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیےہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی بعد دونوں میتیں انکے لواحقین کے سپرد کردی جائیں گی۔