میسج پر انگوٹھے کا نشان بنانے والے شخص کو 62ہزار ڈالر جرمانہ

میسج پر انگوٹھے کا نشان بنانے والے شخص کو 62ہزار ڈالر جرمانہ
میسج پر انگوٹھے کا نشان بنانے والے شخص کو 62ہزار ڈالر جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ریجینا (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈا میں تھمبز اپ ایموجی کے باعث ہونے والی ایک معمولی سی کنفیوژن پر کاشتکاری کمپنی کے مالک پر تقریباً 62ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے صوبے سسکیچوان کی ایک عدالت نے کاروبار میں معاہدے کی شرائط قبول کرنے کیلئے تھمبز اپ کی تصویر کو کافی قرار دیتے ہوئے ایک مالک پر تقریباً 62ہزار ڈالرز جرمانہ عائد کیا ہے۔

کاشتکاری کمپنی کے مالک کرس ایکٹر کو ایک اناج خریدار نے  بیج خریدنے کے معاہدے کی تصویر بھیجی تھی جس کے جواب میں کرس نے انگوٹھے کا ایموجی بھیجا تھا تاہم مہینوں بعد جب ڈیلیوری کا وقت آیا تو اناج خریدار کو آرڈر نہیں ملا۔

اس پر ایک تنازع کھڑا ہوا جو عدالت میں پہنچا۔ خریدار نے جج کے سامنے دلیل پیش کی کہ ایموجی کا مطلب ’’اوکے‘‘ ہوتا ہے، یعنی معاہدے کی شرائط منظور اور سودا پکا ہے۔

عدالت نے جب کمپنی کے مالک  سےمؤقف پوچھا تو اس نے کہا کہ میں نے انگوٹھے کی تصویر کا استعمال صرف یہ بتانے کے لیے کیا کہ ’’میسج مل گیا‘‘ ہے۔

عدالت میں تھمبز اپ ایموجی کی 24مثالوں پر مشتمل ایک سمری پیش کی گئی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے جج نے کہا کہ اس ایموجی کا عام طور پر مطلب کسی بات پر اتفاق کرنا یا قبول کرنا ہوتا ہے۔ کرس نے انگوٹھے کی تصویر بھیج کر ایک طرح سے معاہدے کی شرائط کو قبول کرلیا تھا لہٰذا دستخط کی ضرورت کو کرس نے اپنے فون سے تھمبز اپ ایموجی سے پورا کرلیا۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے اناج کی کمپنی کے مالک کو 62ہزار ڈالر جرمانہ کردیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -