جی ایچ کیو حملہ کیس میں شہریارآفریدی کی درخواست ضمانت خارج
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جنرل ہیڈکوارٹرزحملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔شہریار آفریدی نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج حامد حسین کی عدالت میں درخواست ضمانت دائرکی تھی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سماعت کے بعد شہر یار آفریدی کی درخواست ضمانت خارج کی۔ عدالت نے شہریار آفریدی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جولائی تک توسیع کردی۔خیال رہے کہ شہریارآفریدی جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
ضمانت خارج