لاہور کے پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والے غیرملکی گرفتار

لاہور کے پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والے غیرملکی گرفتار
لاہور کے پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والے غیرملکی گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)کینٹ اور ڈی ایچ اے سمیت مختلف سوسائٹیز میں منشیات بیچنے والے بین الاقومی گینگ کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم عمران کشور نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اطالوی شہری قمر مظفر، ہسپانوی شہری عرفان اور برطانوی شہری عماد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان پوش علاقوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائمز عمران کشور کا کہنا ہے کہ ملزمان سے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد ہوئیں، ساڑھے 4 کلو کوکین، 10کلو 800 گرام ڈانسنگ پلز، 7 کلو ہیروئن شامل ہیں۔