پاپا چھوٹی چیزوں کے ذریعے بڑے سودے کرلیتے ہیں، عامر خان کے بیٹے نے رکشے میں سفر کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

پاپا چھوٹی چیزوں کے ذریعے بڑے سودے کرلیتے ہیں، عامر خان کے بیٹے نے رکشے میں ...
پاپا چھوٹی چیزوں کے ذریعے بڑے سودے کرلیتے ہیں، عامر خان کے بیٹے نے رکشے میں سفر کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ میں اپنی شناخت کی جدوجہد میں مصروف جنید خان نے والد عامر خان کی طرف سے کار لینے سے انکار پر ردعمل دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنید خان کی حال ہی میں نیٹ فلکس پر ’مہاراج‘ ریلیز ہوئی ہے، جس سے انہوں نے فلم نگری میں اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز کیا ہے۔

جنید خان ممبئی میں اکثر پاپا رازیوں کو رکشے سے اترتے ہوئے ملے ہیں، ان کے بارے میں حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے کہا تھا کہ بیٹے نے کار لینے سے انکار کردیا۔اس پر اداکار نے جواب دیا کہ وہ ممبئی میں سفر کیلئے کار نہیں لینا چاہتے ہیں بلکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔جنید خان نے مزید کہا کہ پاپا چھوٹی چیزوں کے ذریعے بڑے سودے کرلیتے ہیں، میں موثر طریقے سے سفر کرتا ہوں، اکثر رکشے میں چلا جاتا ہوں، ممبئی میں اس میں گھومنا آسان ہوتا ہے اور پارکنگ کی فکر بھی نہیں ہوتی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دراصل میں اپنا مقام تلاش کررہا ہوں، مجھے فیملی کی سپورٹ حاصل ہے، اُن کی طرف سے کوئی دباؤ بھی نہیں ہے۔جنید خان کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں ایک قدم آگے بڑھنا ہے، انڈسٹری میں تعلقات استوار کررہا ہوں، خود کام کی تلاش میں ہوں، مہاراج کی ریلیز کے بعد سے شائقین سے تعلق مضبوط ہوگا۔

مزید :

تفریح -