محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں آٹے کے بحران کا خدشہ

محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں آٹے کے بحران کا خدشہ
محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں آٹے کے بحران کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ود ہولڈنگ ٹیکس کے باعث کراچی کی 95 فلور ملز نے گندم کی واشنگ روک دی ہے جس کے باعث آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن نے جمعرات سے گندم کی پسائی روک کر ملک بھر میں ہڑتال  کا اعلان بھی کر دیا ہے،چیئرمین فلور ملز سندھ زون عامر عبداللہ کا کہنا تھا کہ جمعرات سے گندم کی پسائی بھی روک دیں گے اور کراچی میں آٹے کی سپلائی بھی بند ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گندم کی واشنگ بند ہونے سے لیبر فارغ بیٹھی ہے،ایسوسی ایشن نے تمام فلور ملز احتجاجاً غیرمعینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔عامر عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بن سکتے۔

مزید :

قومی -