ایشین سٹائل کبڈی ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز آ ج ہوں گے

ایشین سٹائل کبڈی ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز آ ج ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ایشین سٹائل کبڈی ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز آج  اسلام آباد میں ہونگے۔ گزشتہ روز پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق منتخب ٹیم رواں برس نومبر میں تھائی لینڈ میں کھیلی جانے والی ایشین انڈور گیمز میں شرکت کرے گی۔ایونٹ میں ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ قومی ٹیم کا ایشین انڈور گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ آئندہ ماہ اسلام آباد میں لگا جائے گا  جس میں کھلاڑی بھرپور تربیت حاصل کریں گے۔