کوپا امریکا، دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے فائنل میں جگہ بنالی

 کوپا امریکا، دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے فائنل میں جگہ بنالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میامی (آئی این پی)کوپا امریکا 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے کینیڈا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے کینیڈا کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی،میامی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں 23ویں منٹ میں ارجنٹینا کے نوجوان کھلاڑی ہولین الواریز نے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جوکہ پہلے ہاف کے اختتام تک قائم رہی،دوسرے ہاف کے کھیل میں کپتان لیونل میسی نے 51ویں منٹ میں شاندار گول سکور کرکے ٹیم کو 0-2سے برتری دلوائی۔

جوکہ میچ کے اختتام تک قائم رہی۔